لاہور:پسند کی شادی کرنےوالی لڑکی کولڑکے کیساتھ جانےکی اجازت، لواحقین گتھم گتھا
لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لڑکے کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد احاطہ عدالت میں لواحقین آپس میں الجھ پڑے مگر پولیس نے لڑکی کو بحفاظت شوہر کے ساتھ روانہ کر دیا۔
جسٹس ملک شہزاد احمد نے لڑکے یاسین کی درخواست پر سماعت کی۔
یاسین نے موقف اختیار کیا کہ ساہیوال کی ثمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی ہے لیکن ثمن کے والدین نے زبردستی بیوی کو گھر میں قید رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت بیوی کو بازیاب کروا کر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔
پولیس نے لڑکی ثمن کو عدالت کے روبرو پیش کیا تو کمرہ عدالت میں لڑکی نے شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جس پر لڑکی کے لواحقین خفا ہوگئے اور احاطہ عدالت میں لڑکی کو گھیر لیا۔
دونوں فریقین آپس میں الجھ پڑے جس پر ہائیکورٹ کی سیکیورٹی نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔