کراچی:گزشتہ24گھنٹوں میں7099کروناکےٹیسٹ کیےگئے

بڑے شہروں میں کرونا کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں کرونا وائرس کی شرح 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 38.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ شہر میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 7099 ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز پیر 17 جنوری کو 2754 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، سندھ کے شہر حیدرآباد میں بھی کرونا کی اسکیم سب شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں کرونا کیسز کی شرح 12.87 ہوگئی ہے، جب کہ پنجاب میں گوجرانوالہ میں بھی کرونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور حیدرآباد بھی کرونا وبا کے نشانے پر آگئے، چاروں شہروں میں مثبت کیز کی شرح دس فیصد سے اوپر چلی گئی۔ رپورٹس کے مطابق کراچی میں بیشتر گھرانے کرونا سے متاثر ہیں۔

این سی او سی نے دس فیصد یا اس سے اوپر شرح والے علاقوں میں نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 34 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 253 کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد رہی۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855، بلوچستان میں 33 ہزار 729، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا 5 ہزار 963، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div