کرونا کیسز کی تصدیق،آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے بند

ملک ميں کروناسے مزيد10مريض انتقال کرگئے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2500472" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق جن تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے، جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کرونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے دس فیصد یا اس سے اوپر شرح والے علاقوں میں نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کرونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div