اسلام آباد: پولیس اوردہشتگردوں میں مقابلہ اہلکارشہید، 2ملزمان ہلاک

اہلکاروں نے دہشت گردی ناکام بنادی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں جیلاک چوک پر نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، ایک اہلکار اور 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر جی نائن جیلانی چوک پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر سوار افراد نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہیڈ کانسٹیبل منور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے پمز اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا، ملزمان نے 50 میٹر دور سے ہی فائرنگ کردی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ایک اہلکار شہید اور  2 زخمی ہوئے، پولیس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div