افغانستان کے مغربی حصےمیں زلزلہ،12 افراد جاں بحق

زلزلے کی شدت5.6 جبکہ گہرائی 10 کلو ميٹر تھی

افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس کے ضلع قادیس میں آج آنے والے زلزلے میں اب تک 12 اموات کی تصدیق ہوگئی۔

افغان میڈیا نے طالبان حکام کے حوالے سے لکھا کہ جاں حق ہونے والے 12 افراد میں سے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بادغیس کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے قائم مقام ڈائریکٹر باز محمد سروری  کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کو آنے والے زلزلے میں صوبہ کے ضلع مقر اور قادس میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بین الاقومی خبرایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.6 جبکہ گہرائی 10 کلو ميٹر تھی۔

Tabool ads will show in this div