پی ایس ایل7:بورڈ، فرنچائزز نے بیک اپ پلان تیار کرلیا

ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا
[caption id="attachment_2493102" align="alignnone" width="800"] فوٹو: سماء ڈیجیٹل[/caption]

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کو کرونا وائرس کی عالمی وبا سے بچانے کے لیے فرنچائزز اور بورڈ نے بیک اپ پلان تیار کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن جو کھلاڑی پک نہیں ہوئے فرنچائزز اور مینجمنٹ نے انکو بیک اپ پلئیرز کے طور پر بلالیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مینجمنٹ کی جانب سے 15 کھلاڑیوں کی لسٹ فائنل ہوئی ہے جن میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، وقاص مقصود، آرش خان، عماد بٹ،عامر جمال، امام الحق، ناصر نواز، حسان خان، طیب طاہر، زاہد محمود، عمر صدیق، بسم اللہ خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یہ تمام کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران اگر کسی فرنچائز کے کھلاڑی کو کرونا مثبت آتا یے تو بیک اپ کھلاڑی فوری ریپلیسمنٹ کے لئے دستیاب ہونگے۔

دوسری جانب بیک اپ پر موجود کھلاڑی بھی 20 جنوری کو کراچی میں بائیوببل کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا باقاعدہ آغاز کراچی میں 27 جنوری سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ے آف مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div