جنوبی افریقہ کو نیا اے بی ڈی ویلیئرز مل گیا
انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے ڈیوالڈ بریوس کی شکل میں نیا ’اے بی ڈی ویلیئرز‘ تلاش کرلیا۔
بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ڈیوالڈ بریوس نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم اس میچ میں جنوبی افریقہ کو 45 رنز شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کی خاص بات یہ تھی کہ بریوس کی اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ غیر معمولی مماثلت کی وجہ سے ناظرین کی توجہ مبذول کرائی۔
اٹھارہ سالہ بریوس کو بیٹنگ اسٹائل اور پرفیکٹ ٹائمنگ کے باعث ’بیبی اے بی‘ کہا جاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر انکا موازنہ سابق جنوبی افریقی کپتان سے کیا جا رہا ہے۔
Legacy Continue Of @ABdeVilliers17 #BabyAB pic.twitter.com/ww1netTYrb
— Muawaz Waheed (@Malik_hu_naa) January 16, 2022
نوجوان جنوبی افریقی کرکٹر نے بتایا کہ جب چھوٹا تھا تو ڈی ویلیئرز کا فین تھا اور ہمیں پریٹوریہ کے ایک کلچر کلب میں ان سے ملنے کا موقع ملا جہاں میں نے انکے ساتھ تصویر بنوائی۔ اس کے بعد سابق جنوبی افریقی کپتان میرے مینٹور بن گئے۔
کوویڈ کے دوران میں نے سابق جنوبی افریقی کپتان کو فون کیا اور ان سے مشورہ طلب کیا، ڈی ویلیئرز نے مجھ سے جواب دینے کے لیے ہمیشہ وقت نکالا اور کھیل کو بہتر کرنے کے حوالے سے طریقہ بتایا۔