مارگلہ ہلز کے جنگل میں تیندوے کی سلطنت

ٹریل فائیو میں نایاب پرندے سرخاب کا راج
Jan 17, 2022

LEPPARD UNDEKHA PKG KAZIM 15-01 QC DONE ONAIR 17-01-2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/LEPPARD-UNDEKHA-PKG-KAZIM-15-01-QC-DONE-ONAIR-17-01-2022.mp4"][/video]

اسلام آباد میں واقع مارگلہ ہلز کے جنگل میں تيندووں کی سلطنت قائم ہے جہاں عوام کا آنا منع ہے۔

مارگلہ ہلز کی ٹريل سِکس میں تيندوے جبکہ ٹريل فائيو ميں خوبصورت پرندوں کی دنيا بسی ہے جہاں صرف سُرخاب کی چلتی ہے۔

تیندووں کی سلطنت سے متعلق وائلڈ لائف گارڈ اسد حیات بتاتے ہیں کہ ایک روز وہ اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ تقریباً 40 سے 50 میٹر کے فاصلے سے انہیں خوفناک سی آواز آئی جس کے بعد کیمرا ٹریپ کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ تیندوا ہے۔

چیئرپرسن وائلڈ منیجمنٹ بورڈ کے رائنہ سعید خان بتاتی ہیں کہ کیمرا ٹریپ ہم نے لگائے تھے اور وہاں پر اُسکی تصویر آگئی، تو پھر ہم نے پورے پارک میں 20 کمپارٹمنٹ بنائے اور 20 کیمرے لگائے، اس طرح مارچ سے لیکر مئی تک ہم نے سائینٹفک اسٹڈی کی۔

اسلام آباد کے ٹريل سکس ميں تیندوے کے دو خاندانوں کی نشاندہی ہوئی جن کی تعداد اب آٹھ سے زيادہ ہوچکی ہے۔

چیئرپرسن وائلڈ منیجمنٹ بورڈ کے مطابق یہ تیندوے مری کی طرف سے ہجرت کر کے آئے ہیں کیونکہ یہاں پر اُنکو پناہ ملی ہے، مری کو ایک لیپرڈ کوری ڈور تصور کیا جاسکتا ہے۔

تیندووں کو انسانوں سے دور اور محفوظ رکھنے کے لیے ٹریل سکس کو انکی سلطنت قرار دیا گیا اور يہاں عوام کو داخلے کی اجازت نہيں بلکہ صرف تيندوے ہی راج کرتے ہيں۔

جنگل ميں صرف خونخوار جانوروں ہی نہيں بلکہ خوبصورت پرندوں کا بھی بسيرا ہے۔ مارگلہ کی ٹریل فائیو میں خوبصورتی کا شاہکار سرخاب درخت اور جھاڑيوں پر جوڑوں کی شکل ميں گھومتے ہيں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بورڈ سخاوت احمد شہریوں کا مشورہ دیتے ہیں کہ یہاں آکر اپنے کان اور آنکھیں کُھلی رکھنی ہیں کیونکہ یہ دو چیزیں اگر آپ کریں گے تو آپکو بہت سے پرندے بھی نظر آئیں گے اور یہاں کی وائلڈ لائف بھی نظر آئیں گی۔

مارگلہ میں 38 میملز، 650 درخت، پودے اور جڑی بوٹیاں، 350 سے زائد مور اور ناياب پرندے موجود ہيں۔ مارگلہ ہلز میں جیسے پرندوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اُسے کلیج فیزنٹ کہا جاتا ہے۔

Tabool ads will show in this div