پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ منگل کو ہوگا

وفاقی کابینہ غیرملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کرے گی
Jan 17, 2022
[caption id="attachment_2424558" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر قیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 18 جنوری بروز منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اورکرونا وائرس کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

غیرملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کے لئےایمنسٹی اسکیم دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کےمطابق بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ منظوری کےلئے پیش ہوگا۔ رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز بھی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری اورفرسٹ وویمن بنک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاکستان ایسینشل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری اور پاکستان کی یواین ٹی او سی میں شمولیت پرسمری کابینہ میں پیش ہوگی۔

پاکستان ریلویزفریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل اورریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹیزکےامورکی آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ میں نیپرا کی سال 2020-21 کی سالانہ اور اسٹیٹ انڈسٹری2021 رپورٹ پیش ہوگی۔

Tabool ads will show in this div