افغان ریلیف فنڈاکاؤنٹ کھولناممکن نہیں،اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی سماء سے گفتگو
Jan 16, 2022

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا ہے کہ عالمی پابنديوں کے باعث بینکوں میں افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنا ممکن نہیں ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کے دو قابل عمل آپشن ہيں، حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرحکومت انفرادی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کردے۔

ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ عالمی پابنديوں کے باعث ریلیف فنڈ کی امدادی رقوم کی بینکنگ چینلز سے افغانستان منتقلی چیلنج ہوگا اسلئے اس معاملے میں فنانس ڈویژن کو وزارت خارجہ و قانون سے مشاورت کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ اکاؤنٹ کھولنے کا سرکلرجاری کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا۔

Tabool ads will show in this div