مریم نوازنے بھی نوازشریف کی واپسی کی صدا لگادی

واپس آجائیں، آپ کی ضرورت ہے، مریم نوازکاٹویٹ
Jan 16, 2022
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/MS-MARYAM-ON-NAWAZ-WAPSI-PKG-16-01-RAHEEL.mp4"][/video]

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں ٹرک کی تصویر شیئر کی ہے جس پر نواز شریف کی تصویر کے ساتھ پنجابی میں عبارت تحریر ہے کہ واپس آ جائیں آپ کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔

نوازشریف کی واپسی سے متعلق مریم نواز کی معنی خیز ٹویٹ کے بعد چہ مگوئیاں دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں کیونکہ اس سے قبل مریم نواز وطن واپسی کو نوازشریف کےلیے خطرہ قراردیتی رہی ہیں۔

اس سے قبل 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی واپسی سے متعلق امید بھی ہے اور یقین بھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں، نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔

سماء کے پروگرام احتساب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب ایازصادق سے پوچھا کہ آپ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق کیا بیان دے دیا تو جواب ملا سال تو نہیں بتایا تھا۔