حريم شاہ کی ويڈيو کودرگزر نہيں کريں گےسنجيدہ ايکشن ہوگا،شہزاداکبر

مذاق بھی کيا تو تحقيقات ضرور ہوں گی،مشیر احتساب
Jan 16, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Shahzad-Akber-2100-Lhr-Montage-Usman-15-01.mp4"][/video]

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ مذاق نہيں حريم شاہ کی ويڈيو کو درگزر نہيں کريں گے اور اس سلسلے میں سنجيدہ ايکشن ہوگا۔

وزيراعظم کے مشير برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ نے مذاق بھی کيا تو تحقيقات ضرور ہوں گی۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس بین الاقوامی کرنسی موجود ہے، اپنے ہاتھ میں لاکھوں پاونڈز اٹھائے ہوئے حریم نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے حال ہی میں لندن کے لیے فلائٹ لی ہے، اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

حريم شاہ نے پاکستان سے بھاری رقم ليکر با آسانی لندن پہنچنے کا پہلے دعویٰ کیا لیکن جب ايف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقيقات شروع کیں تو حريم شاہ نے يوٹرن لے ليا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شريف اپنے بھائی نواز شريف کے ضمانتی ہيں ان سے جواب دہی اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ نوازکی واپسی کےلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہبازشریف کيخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔