عمران خان سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، احسن اقبال

ایاز صادق کا نوازشریف کی جلد واپسی کا دعویٰ
Jan 16, 2022

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں اسلئے ناکام حکومت کے نااہل وزیروں سے جتنی جلدی ہوسکے جان چھڑائی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کےلئے غیر آئینی قانون سازی کی گئی، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کی ساری ٹرانزکیشن اسٹیٹ بینک کے ذریعے ہوئی ہے اسلئے حکومت گورنر سٹیٹ بینک کو خوش کرنا چاہتی ہے تاکہ فارن فنڈنگ کیس پر کھل کر کھیلے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کو نوازشہباز فوبیا ہوگیا ہے لوگ ان کے گریبان نہ پکڑیں اسی لئے نوازشریف کی صحت پر سیاست شروع کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فون کالز کی وجہ سے ارکان ایوان میں آئے ، اس لئے قانون سازی ہوگئی، انہوں نے ایک بار پھر فروری کے پہلے ہفتے لندن جانے اور نوازشریف کی جلد واپسی کا دعوی کیا۔

شیخ رشید اور پرویز خٹک کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایازصادق کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کو فون آگیا تھا جس پر انہوں نے اپنا بیان تبدیل کیا، شیخ رشید پہلے اپنی شادی کرالیں، کس نےمائنس ہونا ہے وہ ن لیگ کو پتہ ہے

Tabool ads will show in this div