کپتانی سےدستبردار کوہلی کیلئے عامر بول اٹھے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر بول پڑے۔
فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 'حقیق لیڈر' قرار دیا اور 2019 کے ورلڈکپ کی یادگار تصویر بھی شیئر کی۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
@imVkohli brother for me u are a true leader of upcoming generation in cricket because u are inspiration for young Cricketers. keep rocking on and of the field. pic.twitter.com/0ayJoaCC3k
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 15, 2022
ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے 7 سال کی انتھک محنت اور ثابت قدمی کا کام کیا ہے، ہر چیز کو کبھی نہ کبھی رکنا ہوتا ہے اور یہ میری ٹیسٹ کپتانی کا اختتام ہے۔
کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سےبھی دستبردار
یاد رہے کہ بھارتی کپتان نے ستمبر میں ٹی 20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور ان کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں ون ڈے انٹرنیشنل کی کپتانی روہٹ شرما کے سپرد کردی گئی تھی۔
دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوہلی نے سال 2014 میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی، انہوں بھارت کے لیے 68 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی جس میں 40 جیتے جبکہ 17 میں انہیں شکست ہوئی۔