کراچی:کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی

سندھ میں24گھنٹےمیں2622کیس رپورٹ
کراچی: بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی ایٹ فیسٹول کا انعقاد
کراچی: بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی ایٹ فیسٹول کا انعقاد

کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2622 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے 2424 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

حکام کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر 229 مریضوں کی حالت تشویشناک، جب کہ 18 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، کراچی میں اب تک صرف 460 کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے، 56 مشتبہ کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ جاری ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4027 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 752 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Tabool ads will show in this div