دوران پرواز بچی کی پیدائش

، نام ’میریکل عائشہ‘ رکھ دیا گیا

سعودی عرب سے اپنے گھر یوگینڈا جانے والی خاتون نے دوران پرواز صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ سے اینٹیبے جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو زچگی کا درد ہوا۔

طیارے کے عملے نے مسافروں سے اس ہنگامی صورت حال میں مدد کرنے کی درخواست کی۔

خوش قسمتی سے طیارے میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے طیارے میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔ پریشان کن لمحات میں جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز آئی طیارہ مسافروں کی تالیوں سے گونج اُٹھا۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر "میریکل عائشہ" یعنی عائشہ کا معجزہ رکھا ہے۔

Tabool ads will show in this div