پاکستان میں کرونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے

متاثرہ افرادکی تعداد13لاکھ24ہزار147تک پہنچ گئی
Jan 16, 2022
[caption id="attachment_2499272" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

پاکستان میں عالمی وبا کرونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال جب کہ 4027 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کرونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51236 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4027 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 29012 ہوچکی ہے، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 579 افراد کرونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 584 ہو گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div