بڑھتی مہنگائی سے کم آمدن طبقے کا گھریلو بجٹ متاثر

منی بجٹ آنے کے بعد آئندہ مہینوں میں کیا کرینگے؟

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/ogYpPVUXcII"]

مہنگائی ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ یومیہ بنیادوں پر اشیاء کی قیمتیں صرف بڑھ رہی ہیں جس سے اخراجات میں تو اضافہ ہورہا ہے لیکن اس کے مقابلے میں عوام کی آمدن نہیں بڑھ رہی۔ آمدن کے مقابلے میں اخراجات بڑھنے کا  نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ کم آمدن طبقے کا گھریلو بجٹ درہم برہم ہوگیا ہے اور انہیں ماہانہ گھریلو بجٹ خسارے کو پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کے ذہنوں میں یہ سوال اُٹھ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان ہے یا مہنگائی مزید بڑھے گی؟۔ آنے والے چند ہفتوں یا مہینوں میں مہنگائی کی کیا صورتحال متوقع ہے اس بارے میں یہ ویڈیو دیکھیے۔

Tabool ads will show in this div