کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سےبھی دستبردار

جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے 7 سال کی انتھک محنت اور ثابت قدمی کا کام کیا ہے، ہر چیز کو کبھی نہ کبھی رکنا ہوتا ہے اور یہ میری ٹیسٹ کپتانی کا اختتام ہے۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 15, 2022
بھارتی کپتان نے ستمبر میں ٹی 20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور ان کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں ون ڈے انٹرنیشنل کی کپتانی روہٹ شرما کے سپرد کردی گئی تھی۔
ویرات کوہلی نےٹی20 ٹیم کی قیادت چھوڑنےکا اعلان کردیا
دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوہلی نے سال 2014 میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی، انہوں بھارت کے لیے 68 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی جس میں 40 جیتے جبکہ 17 میں انہیں شکست ہوئی۔