منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف اورحمزہ کی عبوری ضمانتوں کاتحریری حکم جاری

درخواست گزارکے وکلاکی استدعا پرمتعلقہ عدالت سےرجوع کرنےکی مہلت دی گئی

لاہورکی بنکنگ جرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

بیکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ عدالت سے عبوری درخواست ضمانت کے لیے رجوع کریں۔

درخواست گزارکے وکلاء کی استدعا پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی مہلت دی گئی۔

تحریری حکم میں بتایا گیا کہ درخواست ضمانت کے لیے مہلت دینے پرایف آئی اے کے وکلاء کواعتراض نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پرچالان واپس لینے کی استدعا کی۔

گزشتہ روزعدالت نےشہبازشریف اورحمزہ شہباز کا ایف آئی اے کی جانب سے دائر چالان واپس کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div