انٹرمیڈیٹ امتحانات،سینٹرل جیل کےقیدیوں کی اے1 گریڈمیں کامیابی
سینٹرل جیل کے 7 قیدیوں نے اے گریڈ حاصل کیا

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کراچی سینٹرل جیل کے 11 قیدیوں نے اے ون گریڈ اور 7 قیدیوں نے اے گریڈ حاصل کرلیا۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید قتل کے مجرم نعیم شاہ نے 1100 میں سے 954 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا۔
انھیں شاہ لطیف تھانے سے قتل کے مقدمے میں 2011 میں سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا، نعیم شاہ کو چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی جانب سے اسکالرشپ کی بھی پیشکش ہوئی ہے۔ نعیم شاہ کو قتل کے جرم میں 25 سال قید (عمر قید) ہوچکی ہے۔
ان کےعلاوہ سینٹرل جیل کے 7 قیدیوں نے اے گریڈ حاصل کیا جب کہ دو نے بی گریڈ حاصل کیا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div