دنیا کا پہلا ایئرکنڈیشنڈ شہر کون سا ہوگا

شہر 48 ملین مربع فٹ پر مشتمل ہوگا
Jan 14, 2022
[caption id="attachment_2497917" align="aligncenter" width="768"] دبئی : شہر کے ماڈل کا معائنہ کرتے ہوئے[/caption]

مالز، گھر اور دفاتر کے بعد اب ایئر کنڈیشنڈ شہر کا منصوبہ بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

اسٹارٹ اپ پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایئر کنڈیشنڈ شہر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 48 ملین مربع فٹ پر مشتمل علاقے میں ایک ایسا شہر بنائیں گے جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوگا۔

شیخ محمد بن راشد کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر میں شاپنگ مالز، تفریح اور انڈور تھیم پارک سمیت زندگی کے تمام وسائل دستیاب ہونگے۔

اس منصوبے کو مال آف دی ورلڈ کا نام دیا گیا ہے، اس کا اعلان اتوار کے روز شیخ محمد کی جانب سے کیا گیا۔

یہ دنیا کا پہلا درجہ حرارت کنٹرول کیا گیا میٹرو پولین سٹی ہوگا، جس میں ہوٹل، صحت کے ریزورٹ، تھیٹر، دنیا کا لمبا ترین مال اور انڈور پارک ہوگا۔

یہ دبئی مال سے متصل ہوگا، جو شیخ زید روڈ دبئی میں واقع ہے۔

منصوبے میں دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک بھی شامل ہوگا، جو شیشے کے گنبد میں بند کیا جائے گا اور سردیوں کے مہینے میں کھلا رہے گا۔

یہ تھیم پارک شدید گرمی کے دنوں میں بھی ہر چیز کو ٹھنڈا رکھے گا۔

Tabool ads will show in this div