کسانوں کوموسم سےآگاہ رکھنےکیلئےخود کارموسمیاتی اسٹیشن قائم

پاکستان کے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے گا
Jan 13, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Mul-Weather-Update-System-PKG-13-01.mp4"][/video]

ملتان میں کاٹن ریسرچ سينٹر میں کسانوں کو بدلتے موسم کے بارے  باخبر رکھنے لیے خود کار موسمیاتی اسٹیشن قائم کردیا گيا۔

ملتان میں سورج کی تپش،بارش اور ہوا میں نمی کا تناسب،درجہ حرارت کی مانیٹرنگ اورفصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے ملتان انسٹیٹیوٹ اف کاٹن ریسرچ سنٹر میں خود کار موسمیاتی اسٹیشن قائم کردیا گیا ہےجہاں دنیا بھرمیں پاکستان کے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے گا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ سینٹرڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ آٹو میٹک سسٹم نافذ کیا گیا ہے جو جاپان اور میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگایا ہے۔

جاپان کےتعاون سے کروڑوں روپے مالیت کے جدید سنسرسسٹم کو ملتان میں نصب کردیا گیا ہے جس سے کسان اورعام شہری مستفید ہوسکیں گے۔

موسمی اسٹیشن صرف زراعت کیلئے ہی نہیں بلکہ زرعی ماہرین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسان آن لائن طریقے سے موسم کا احوال جان سکیں گے جس سے فصلوں کے نقصانات سے بچا جا سکے گا۔

Tabool ads will show in this div