ٹیسٹ اسکواڈ کےبڑے نام پاکستان کا دورہ کرینگے،آسٹریلوی کپتان

پاک آسٹریلیا سیریز مارچ میں شیڈول ہے

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے ہمارے اسکواڈ کے بڑے نام پاکستان کا سفر کرینگے۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بڑے نام پاکستان آئیں گے تاہم کچھ کھلاڑیوں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں، ہماری ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی جس کے لیےبطور کپتان میں پرجوش ہوں۔

پاکستان میں سیکورٹی کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے سمیت آفیشلز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

کیا مچل اسٹارک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں، دورہ جس طرح شیڈول ہے اس سے مثبت اشارہ مل رہا ہے۔کمنز نے کہا کہ کچھ کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے تاہم اکثریت دورہ پاکستان کی حامی بھر لے گی۔

دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیزن میں مصروفیات کے سبب ممکن ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے شرکت مشوک ہے۔

کواڈ لیٹرل سیریز: تفصیلات سامنے آگئیں

آسٹریلوی پیسر کا کہنا تھا کہ سال 2015 کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل کھیلنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ورلڈکپ کی تیاری ممکن بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے ہی 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پاکستان کے پہلے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، جو مارچ اور اپریل 2022 میں ہوگا، اور اس میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div