ٹی20ورلڈکپ:بھارت کوشکست دینےوالی ٹیم کوانعامات دینےکی تیاری

رمیز راجا نے اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کرلیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دینے والے اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کرلیا۔

رمیز راجا نے ٹی20 ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ٹی20 ورلڈکپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دینے پر قومی اسکواڈ کو دعوت پر بلایا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کیش پرائز بھی دینگے جبکہ اعزازی شلیڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نےبھارت کو ہرادیا

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا اور افغانستان کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر فخر ہے،بابراعظم

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوگیا تھا۔

Tabool ads will show in this div