کروناایس او پیزکی خلاف ورزی: کراچی میں3نجی اسکول سیل

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/BPR-Mudassir-Nazir-School-Sealed.mp4"][/video]

کراچی کے ضلع وسطی میں کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 نجی اسکولوں کو سیل کردیا گیا۔

کراچی میں 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں چوبیس گھنٹوں میں 1645 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 1433 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومی کرون ہیں۔

دوسری جانب کيسز ميں اضافے کے بعد انتظاميہ کی جانب سے مختلف اضلاع کے اسکولوں میں چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا، 13 جنوری بروز جمعرات کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے ضلع وسطی ميں کرونا وائرس کے ايس او پيز کی خلاف ورزی پر 3 نجی اسکولوں کو سيل کرديا۔

اس دوران انتظامیہ کی ٹيموں نے مالز پر بھی چھاپے مارے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جب کہ کرونا سے متاثرہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق 14 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ضرور لگوائیں۔

بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں بچوں کو ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔

ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں۔

بچوں کے والدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کرا سکے اس لیے یہاں آئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں بچوں کے لیے ویکسی نیشن کے اوقات کار بڑھانے چاہئیں۔

کورونا کیسز: تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کیلئے آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شرح 6 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی سب سے بلند شرح کراچی میں ہے۔

Tabool ads will show in this div