کھلم کھلا منی لانڈرنگ؟ حريم شاہ نے يوٹرن لے ليا

پاکستان سےبھاری رقم ليکر باآسانی لندن پہنچنے کا دعوی

money laundering

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/hareem-shah.mp4"][/video]

ٹک ٹاکر حريم شاہ کا پاکستان سے بھاری رقم ليکر با آسانی لندن پہنچنے کا دعویٰ کرديا،ايف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقيقات شروع کیں تو حريم شاہ نے يوٹرن لے ليا۔۔

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس بین الاقوامی کرنسی موجود ہے، اپنے ہاتھ میں لاکھوں پاونڈز اٹھائے ہوئے حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں لندن کے لیے فلائٹ لی ہے اور اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

حریم نے کہا آپ "اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو آپ کے لیے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں، پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو ۔

ٹک ٹاکرحريم شاہ کی غيرملکی کرنسی کيساتھ ويڈيو وائرل ہوئی تو ايف آئی اے نے حريم شاہ کےخلاف تحقيقات شروع کرديں۔

ڈی جی ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کے مطابق حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحا کے لیے سفر کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کر رہی ہیں، حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے تاہم تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں

سما نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے جب پوچھا کہ کيا ماجرا ہے تو ٹک ٹاکر حريم شاہ نے یوٹرن لے لیا ۔

حريم شاہ نے کہا کہ میں نے مزاق میں ویڈیو بنائی تھی پاکستان سے کوئی رقم ليکر نہيں آئی،لندن ميں گاڑي فروخت کرکے رقم ملی تھی۔

Tabool ads will show in this div