وزارت سائنس کاالیکشن کمیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنےکا فیصلہ

جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 9 سو الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں( ای وی ایم) دی جائیں گی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کوالیکٹرونک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 9 سو الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں( ای وی ایم) دی جائیں گی۔

وزارت سائنس 31 جنوری تک 5 ای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی جبکہ 15 مارچ تک 45 مزید الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دی جائیں گی۔

وزارت سائنس کی جانب سے بتایا گیا کہ  10 اپریل تک 2 ہزار مزید مشینیں الیکشن کمیشن کودے دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 25 اپریل تک 1850 مشینوں کی آخری کھیپ الیکشن کمیشن کودی جائیں گی۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حتمی تاریخوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی اورٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئر کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگی تھیں۔ میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہونگی اور الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پراپنے پاس رکھے گا۔

Tabool ads will show in this div