اسدعمرنےایوان سےتقریرمیں دشنام طرازی اختیارکی،شہبازشریف

اسد عمر کی باتیں نازیبا تھیں
Jan 12, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Shahbaz-Sharif-Speech-NA-Session-12-01.mp4"][/video]

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیراسد عمر نے ایوان سے اپنی تقریر میں دشنام طرازی اختیار کی اور انتہائی نازیبا باتیں شروع کردیں جس کا موضوع سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

قومی اسمبلی میں مختصر خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ منگل کو میرے خطاب کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے دشنام طرازی کا رویہ اختیار کیا اور انتہائی نازیبا باتیں شروع کردیں جس کا موضوع سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں اس بجٹ پر اظہار خیال کیا اور احاطہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر نےنشان دہی کی کہ بلاول کی تقریر کے دوران حکومت کی اگلی نشستیں خالی ہیں اور یہ ان کی سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی وزرا سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور تقاریر کے دوران اجلاس میں آئیں۔

اس کے بعد وفاقی وزیرحماد اظہر کی تقریر کے دوران رانا ثنا اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی اور کہا کہ وزیرخزانہ ایوان میں موجود نہیں ہیں اور احتجاجاً کورم کی نشاندہی کرتا ہوں ۔

اپوزیشن ارکان کورم کی نشاندہی کے ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

Tabool ads will show in this div