کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیرضروری سفر سے روک دیا

ٹریول ایڈوائزی پر وفاقی وزیر داخلہ کا ردعمل بھی آگیا
Jan 12, 2022
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2495562" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو کراچی سمیت پاکستان کے بعض مقامات کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کینیڈین شہری غیر متوقع سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پاکستان میں احتیاط کریں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2022-01-11/274409_3983111_updates.png

کینیڈا کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کے لیے ہر طرح سے پرامن ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکیوں کے لیے دہشت گردی کا خطرہ نہیں، کینیڈا نے اپنی ٹریول ایڈوائزری کے اجرا سے قبل یا بعد میں پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایسا کوئی ایشو نہیں جو کینیڈین کے ساتھ ہو یا انہیں سیکیورٹی کی ضرورت ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام فرقے اور مکاتب فکر خوش دلی سے زندگی گزار رہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div