سی ٹی ڈی کی خضدار میں کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

ملزمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پولیس

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم تخریب کار سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان حب میں سیاسی رہنماء اکرم ساجدی کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید جانیے: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تین دن قبل سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر کارروائی کی تھی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Tabool ads will show in this div