مری میں کیا ہوا؟ اداکارہ فضا علی نے سب بتادیا

ایک رات کا کرایہ 20 ہزار روپے ایڈوانس میں دیا، اداکارہ

اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں مری میں ہونے والے حادثے اپنی آپ بیتی سنادی ۔

فضا علی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ مری کے تلخ تجربے کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد گئی تھیں جہاں سے انہوں نے برفباری دیکھنے کے لیے مری جانے کا پلان بنایا۔تاہم مری جانے سے پہلے آن لائن ہوٹل کے کمرے دیکھے مگر وہاں پہنچنے پر ہوٹل کےکمرے دیکھے تو بہت حیرانی ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اروما کیفے نامی ایک ہوٹل میں تین کپ چائے کے 2 ہزار روپے ادا کرنے پڑے جب کہ چائے بھی عام ہوٹل جیسی تھی۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/vHEpQ5B3eu0"]

اداکارہ نے بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ نے ایک رات کا کرایہ 20 ہزار روپے ایڈوانس میں وصول کیا مگر ہوٹل میں پانی ہی دستیاب نہیں تھا، جس وجہ سے وہ چار گھنٹے وہاں گزارنے کے بعد وہاں سے چلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے پانی کی عدم فراہمی پر بار بار شکایت بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا اور انہیں بتایا گیا کہ پانی اگلے روز کی دوپہر تک آئے گا۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ مری گئے تھے اور جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان سے چالیس سے پچاس ہزار روپے کرایہ وصول کیا، وہ مذکورہ ہوٹلوں کے نام بتائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مری میں ہوٹل مالکان میں صرف 10 فیصد افراد ایسے ہیں جن کا تعلق مری سے ہے، ورنہ زیادہ تری مری کے ہوٹلز کے مالکان بڑے بڑے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور وزیر ہیں۔

Tabool ads will show in this div