لاہور: پولیس اسٹیشن کے سامنے میاں بیوی قتل، بیٹا زخمی

شوٹرز نے انتہائی برق رفتاری سے کارروائی کی، پولیس

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Murder-Near-Police-Station-Lhr-Pkg-11-01.mp4"][/video]

لاہور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جان بچا کے بھاگنے پر مقتولین کے بیٹے کا تعاقب کرکے گولیاں ماری گئيں۔ پولیس کا کہنا ہے مقتولین کو دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے ٹارگٹ کر کے قتل کیا، شوٹرز نے برق رفتاری سے کارروائی کی اسلئے رسپانڈ نہ کرسکے۔

لاہور میں کاہنہ پولیس اسٹیشن کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے، بیٹا اور بیٹی گاڑی سے بھاگے، تاہم ملزمان نے دکان میں گھسنے والے بچے کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس اسٹیشن کے سامنے فائرنگ کے واقعے پر تھانے کی کی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت سلامت علی اور زبیدہ کے نام سے ہوئی، شدید زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے ٹارگٹ کیا گیا۔ شوٹرز کی برق رفتاری کے باعث پولیس رسپانڈ نہیں کرسکی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پوليس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور مقتولین کے ورثاء کے بیانات کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div