اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مونال ریسٹورنٹ سیل

عدالت نے نیوی گالف کلب بھی سیل کرنیکا حکم دیا ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/MONAL-SEALED-FTG-11-01.mp4"][/video]

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مونال ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا۔ عدالت عالیہ نے مارگلہ نیشنل پارک تجاوزات کیس میں آج ہی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آج (منگل 11 جنوری کو) شہری کی درخواست پر اسلام آباد کے ڈیفنس کمپلیکس کے باہر دیوار کی تعمیر اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ ہلز پر بنے مونال ریسٹورنٹ اور دامن پر بنے نیوی گالف کلب کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں مقامی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مونال ریسٹورنٹ سیل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی موسیٰ طاہر نے ریسٹورنٹ پر نوٹس چسپاں کیا اور سیل لگائی۔

مزید جانیے: مونال ریسٹورنٹ اورنیوی گالف کلب کوآج ہی سیل کرنیکاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  8 ہزار ایکڑ اراضی پر ملٹری فارمز ڈائریکٹوریٹ کا دعویٰ بھی غیر قانونی قرار دیدیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ نیوی نے اسلام آباد کی سرکاری زمین پر گالف کورس بنا دیا، لاقانونیت نہیں ہونی چاہیے، غیر قانونی گالف کورس آج ہی سیل کرکے سی ڈی اے کے حوالے کیا جائے، جب یہ چیزیں رکیں گی عام آدمی خود قانون پر چلے گا۔

Tabool ads will show in this div