پاک بھارت کرکٹ کیلئے رمیز راجا کی تجویز سامنے آگئی

سیریز پاکستان، بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا کےدرمیان ہوگی
[caption id="attachment_2418213" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار ممالک پر مشتمل سالانہ سیریز کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

کوڈ اسپورٹس آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا چار ممالک کے درمیان سالانہ سیریز کے انعقاد پر انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اگلے اجلاس میں تجویز دیں گے۔

سیریز کے انعقاد کیلئے جن چار ممالک کے نام زیر گردش ہیں ان میں پاکستان کے علاوہ روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے اس پیشرفت پر غور کیا جارہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان آخری مشترکہ سیریز 13-2012 میں کھیلی گئی تھی۔

آسٹریلیا 23سال بعد پاکستان آنےکو تیار

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے دور میں 23-2015 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 6 سیریز کا منصوبہ بنا تھا تاہم سیاسی ماحول میں کشیدگی کے باعث ایسا ممکن نہ ہوا۔

نجم سیٹھی کی ملاقات کے بعد دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس کھیلی ہیں، علاوہ ازیں رمیز راجا نے پی سی بی نے آسٹریلیا کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔

انگلینڈ کےبعد کرکٹ آسٹریلیا کادورۂ پاکستان غیریقینی کاشکار

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم رواں سال مارچ میں 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، اس دورے کے دوران دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی۔

Tabool ads will show in this div