فیملی سمیت جاں بحق نویداقبال کے کزن کے ہوشرباانکشافات

مری کی صورتحال وزیراعظم اور وزراء کو بھی بتائی، دعویٰ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Naveed-ki-Kahani-MOnatge-10-01-SHiraz.mp4"][/video]

سانحہ مری ميں انتظامی نا اہلی کی داستانيں ختم نہيں ہو رہيں، پوری فیملی سميت جاں بحق ہونیوالے اے ايس آئی نويد کے کزن طيب گوندل نے پروگرام نديم ملک لائيو ميں ہوشربا انکشافات کرديے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پی او مری سے ليکر وزيراعظم تک سب کو خبر تھی کہ مری کے گُلڈانہ روڈ پر بہت بڑا سانحہ جنم لے رہا ہے مگر سب کے سب غفلت کی نيند سوتے رہے اور مسافر اپنی جانيں کھوتے رہے۔

اے ايس آئی نويد کی اپنے کزن سے کيا کيا باتيں ہوئيں، طيب گوندل نے دل دہلا دينے والی روداد سُنادی۔

طیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایس ایچ او مری کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری کو بھی موبائل میسیجز کئے تاہم کسی نے بھی اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نوید سے پہلا رابطہ جمعہ کی شام 6 بجے ہوا، آخری رابطہ صبح 4 بجے ہوا، پہلے رابطے پر نوید نے بتایا کہ پچھلے 8 گھنٹے سے گُلڈانہ میں پھنسا ہے، انتظامیہ کو نوید کی لائیو لوکیشن بھی واٹس ایپ کی۔

طیب کا کہنا ہے کہ ايس ايچ او مری سے نويد کا رابطہ ہوا تو جواب ملا کھانا کھارہا ہوں، نويد کو سی پی او سے رابطے کا بتايا تو وہ مطمئن ہوگیا۔

واضح رہے کہ مری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شدید برفباری کے دوران گاڑیوں میں پھنسے 23 افراد سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر جلا کر سوئے اور کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Tabool ads will show in this div