کراچی:گرین لائن بس منصوبہ10جنوری سےمکمل فعال ہورہا ہے

بسوں کے اوقات کارمیں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے
Jan 09, 2022
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Green-Line-Operational-KHI-PKG-09-01-REms.mp4"][/video]

کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ 10 جنوری سے مکمل طورپرفعال ہورہا ہے۔80 بسیں تمام 22 اسٹیشنوں سے مسافروں کو لے کر منزل پر پہنچائیں گی۔

کراچی گرین لائن بس سروس کی پہلی بس صبح 7 بجے چلے گی۔ یہ بسیں رات 10  بجے تک چلیں گی۔

سرجانی سے نمائش تک ہزاروں افراد ان بسوں میں سفر کریں گے۔ گرین بس پر سفر کیلئے کم ازکم کرایہ تو15 روپے ہے لیکن ٹکٹ 55 روپے کا خریدنا ہوگا۔

 پروجيکٹ منيجرعبدالعزیز نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے شہری جنہیں صرف 2 سے3 کلومیٹر سفر کرنا ہے، ان کیلئے 100 روپے کا کارڈ خریدنا سودمند رہے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جوں جوں اسٹاپ بڑھتے جائیں گے،5 روپے کرایہ بھی بڑھتا جائے گا۔

انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرین لائن بسیں مکمل فعال ہونے سے یومیہ 1 لاکھ 35 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔ ضرورت محسوس کی گئی تو بسوں کے اوقات کارمیں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔