دنيا کےکئی ممالک میں بارشیں اوربرف کا طوفان،لاکھوں افرادمتاثر

کينبرا طوفانی بارش اورژالہ باری کی زد ميں رہا
Jan 09, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/NF-WORLD-WEATHER-JAN-09-PKG-09-01-Zaki.mp4"][/video]

دنيا کے کئی ممالک میں بارشوں اور برف کے طوفان نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

امريکا اس وقت کئی موسمی آفات ميں گھرا ہوا ہے۔شمال مشرقی رياستيں بارش اور سيلاب کی زد ميں ہيں۔ کئی مضافاتی آبادياں پانی ميں ڈوبی ہویئ ہیں اور روزمرہ امور شدید متاثر ہوئے ہیں۔

امریکا کی مشرقی رياستوں میں شدید برفباری ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور دفاتر میں چھٹیاں دے دی گئی ہے۔ اہم مصروف شاہراہوں پر سناٹا ہے جبکہ ساحلی پٹيوں پر بھی وارننگ جاری کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب آسٹريليا کا شہر کينبرا طوفانی بارش اورژالہ باری کی زد ميں رہا۔ شمال مغرب کے ہزاروں خاندانوں نے رات بجلی کے بغير گزاری۔

ان علاقوں میں متعدد جگہوں پردرخت گرگئے اور مکانات اور گاڑياں تباہ ہوگئيں۔بيلکونن اور گونگالين کے علاقے سب سے زيادہ متاثرہوئے ہیں۔

کوئنزلينڈ ميں بھی سيلاب کےبعد ہائی الرٹ ہے اورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ساؤ پالوبرازيل ميں ہولناک سيلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔درجنوں گاڑياں تباہ ہوگئيں جبکہ متعدد مکانات ميں پانی داخل ہوگيا۔

باريتوس کا علاقہ سب سے زيادہ متاثرہوا ہے اور سڑکوں کے نظام کو شدید نقصان پہنچاہے۔

Tabool ads will show in this div