کراچی:شیرشاہ پراچہ چوک پرنالےمیں گیس بھرنےسےدھماکا

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/SHER-SHAH-BLAST-Khi-FTG-09-01.mp4"][/video]

کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک پرنالےمیں گیس بھرنےسےدھماکا ہوا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اتوارکی دوپہرپراچہ چوک پرسیوریج کےنالےمیں گیس بھرنےکےباعث دوبارہ دھماکا ہوا۔ دھماکےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی اس ہی مقام پر گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔ اس واقعے سے متعلق ڈی سی کیماڑی کا کہنا تھا کہ نالے میں گیس بھرنے سے بینک کے عقب میں ٹوٹی ہوئی دکانوں میں دھماکا ہوا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس مقام پر تین غیر قانونی دکانیں تعمیر تھیں جنہیں مسمار کردیا گیا تاہم نالے پر فرش اب بھی موجود تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل 18 دسمبر 2021ء کو شیرشاہ پراچہ چوک پر واقع اسی نالے میں دھماکے سے نجی بینک کی عمارت اور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا، ماضی میں بھی اس علاقے میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

سوئی سدرن گیس کی ٹیموں نے تصدیق کی تھی کہ واقعے کی جگہ پر ادارے کی کوئی گیس پائپ لائن نہیں تھی، مزید برآں علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Tabool ads will show in this div