پی ایس ایل7: نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک، ٹرافی نصب

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد سلفیاں لینے میں مصروف
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: سماء ڈیجیٹل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی بھی نصب کردی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے داخلی راستے پر اسٹار کھلاڑیوں کی تصاویر کے ہمراہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کرنے کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کی طویل القامت ٹرافی بھی لگائی گئی ہے۔

اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ 27 جنوری سے کراچی میں سجے گا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل:کون سےکھلاڑی کس ایڈیشن میں ٹاپ اسکورر رہے؟

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div