پی ایس ایل:کون سےکھلاڑی کس ایڈیشن میں ٹاپ اسکورر رہے؟

لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27جنوری سےشروع ہوگا
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا، ابتدائی دو ایڈیشنز میں محض 5 ٹیمیں تھیں جبکہ ایونٹ کی پہلی ٹرافی اسلام یونائیٹڈ نے اٹھائی تھی تاہم حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے اس سیزن میں سب سے زیادہ 335 رنز اسکور کیے اور وہ ٹاپ اسکورر رہے۔

کراچی کنگز کے روی بوپارا 329، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان 299، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد 290 جبکہ پشاور زلمی کے تمیم اقبال 267 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 353 رنز اسکور کرکے لیڈنگ رنز اسکورر رہے جبکہ زلمی نے ٹرافی اپنے نام کی، دیگر کھلاڑیوں میں کراچی کنگز کے بابراعظم 291، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈوئن اسمتھ 274، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائیلی روسو 255 جبکہ لاہور قلندرز کے اینٹن ڈویچچ 196 رنز بناسکے۔

پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی خاص بات یہ تھی کہ لیگ میں ایک نئی فرنچائز ملتان سلطانز کا اضافہ ہوا، ملتان سلطانز نے پہلے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل7:فرنچائزز نے 20رکنی اسکواڈ مکمل کرلیا

اس بار ایونٹ کا لیڈنگ رن اسکورر کوئی پاکستانی نہیں بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی تھے جنہوں نے 435 رنز بنائے جبکہ پشاور زلمی کے کامران اکمل محض 10 رنز کم ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر جگہ بناسکے انہوں نے 425 رنز اسکور کیے، کراچی کنگز کے بابراعظم 402 جبکہ گلیڈی ایٹرز کے شی واٹسن 319 رنز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہوئے۔

پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پلے آف اور فائنل میچز کراچی اور لاہور میں منعقد ہوئے اس سے قبل لیگ کے تینوں سیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے تاہم غیر ملکی کرکٹرز کو فل پروف سیکورٹی کی یقین دہائی کرواتے ہوئے ایونٹ کا کچھ حصہ پاکستان میں کروایا گیا۔

پی ایس ایل7:جنوبی افریقی بورڈ نےکرکٹرز کوشرکت سےروک دیا

پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دی اور پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی، اس ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 430 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زلمی کے کامران اکمل 357، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمرون ڈلپورٹ 355، کنگز کے کولن انگرم 344 جبکہ قلندرز کے فخر زمان 285 رنز بناسکے۔

پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن

کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن کراچی کنگز کے نام رہا جنہوں نے پہلی بار ٹرافی اٹھائی، اس ایڈیشن میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 473 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ قلندرز کے فخر زمان 370 رنز بناکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 283، شعیب ملک 278، لیوک رونچی 266 جبکہ شین واٹسن 247 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن

کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتان سلطانز کے نام رہا، جنہوں نے پہلی بار محمد رضوان کی قیادت میں ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی اور ٹرافی جیتی۔ چھٹے ایڈیشن میں حیران کن طور پر گنگز کے اوپنز بابراعظم 554 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لیگ کی فاتح سلطانز کے کپتان رضوان نے 500 رنز اسکور کیے۔

پی ایس ایل7:کس فرنچائزز نےکن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

دیگر کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے شعیب ملک 354، گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد 321 جبکہ قلندرز کے اوپنر فخر زمان 287 رنز بناکر آخری نمبر پر رہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div