کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ ميں مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے ميں 6 مبينہ دہشت گردوں کو ہلاک کرديا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں چھ مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div