ایکسپو 2020 کے نئے اشتہار میں امیتبابھ جلوہ گر

اس اشتہار میں امیتابھ کے  ساتھ موسیقار شنکر مہادیون بھی ہیں

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کے لیے نئے اشتہار کا حصہ بنے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت ور متحدہ عرب امارات میں ریلیز کیے جانے والے اس اشتہار میں امیتابھ بچن کے  ساتھ بھارتی شاعر پرسون جوشی اور مشہور موسیقار شنکر مہادیون بھی موجود ہیں۔

اس اشتہار میں دبئی ایکسپو2020 کے الوصل ڈوم میں موجود  دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری کی اسکرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایکسپو 2020 میں دنیا کے 192 ممالک نے حصہ لیا ہے اور لاکھوں افراد اس میں شرکت کرچکے ہیں۔

تاہم یہ  پہلا موقع ہے جب بالی ووڈ کے یہ تینوں فنکار ایک ساتھ کسی پروجیکٹ کا حصہ بنے ہیں۔

اس موقع پر بھارتی موسیقار شنکر مہادیون نے ایک بیان میں کہا کہ جب ہم نے مل کر  اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ ایکسپو 2020 دبئی کے وژن کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ اشتہار بامقصد ہونے کے ساتھ اس میں ہرعمر کے افراد کے لیے دلچسپی اور تفریح بھی موجود ہو۔

دوسری جانب بھارتی شاعر پرسون جوشی نے بتایا کہ یہ اشتہار اس بات کا مظہر ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی نے دنیا کو کیسے اکٹھا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لیے ایک نیا  تجربہ رہا ہے۔

پرسون جوشی کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن اپنے ہر کام میں ہمیشہ نئے سے نئے تصورات لاتے ہیں اور معروف موسیقار شنکر مہادیون کے ساتھ کام کرنا بھی خوبصورت اور خاص تحربہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تینوں نے مل کر اس اشتہار میں کچھ خاص دکھانے کی کوشش کی ہے جسےیہاں موجود حاضرین پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ اکتوبر2021 سے شروع ہونے والے ایکسپو 2020 میں دبئی اب تک 17 ہزار مختلف قسم کے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔

ان  ایونٹس میں سینکڑوں فنکاروں، ہنرمندوں اور  مختلف رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہزاروں تفریحی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، ایکسپو 2020 میں علی ظفر سمیت کئی پاکستانی فنکار بھی شرکت کرچکے ہیں۔

 

Tabool ads will show in this div