مری کی موجودہ صورتحال پر میرا دل ٹوٹ گیاہے،صبا قمر
مری میں شدید برف باری کے باعث اپنی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے واقع نے فنکاروں کو بھی افسردہ کردیا ۔
مری اور اطراف میں سردی کی شدت سے گاڑیوں میں افراد کی اموات 22 تک پہنچ گئی، انتظامیہ کے مطابق کُلڈنا روڈ پر 4 گاڑیوں مسیں 16 افراد مردہ پائے گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مری کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اور اموات کے متعلق جان کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری تمام دعائیں برف میں پھنسنے والوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے ہیں۔
I am heartbroken to see images from Murree. My thoughts and prayers go out to the families who lost their loved ones. Please check travel advisory before traveling in extreme weather conditions 💔
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) January 8, 2022
اپنے پیغام میں اداکارہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اس خراب موسم کے دوران اپنے گھروں سے نکلنے پہلے موسم کی شدت کو ایک بار ضرور دیکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہوں۔
دوسری جانب اداکار فیصل قریشی نے سانحہ مری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے کرام جاں بحق سیاحوں کے لیے دعا کریں، مری اور گلیات سے تکلیف دہ ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں، انتہائی سخت موسمی حالات میں تقریباً 20 سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Please pray for departed souls …Receiving sad and disturbing videos of Muree and Galyat. Around 20 people (local tourists) including women and children have died due to extreme weather conditions. Aur jo wahan hain ALLAH pak madad farmaye aur apni amaan mey rakhay ameen
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) January 8, 2022
اداکار نے کہا کہ جو سیاح وہاں ہیں اللہ ان کی مدد کرے اور انہیں اپنے امان میں رکھے۔