ڈرامہ’سنگ ماہ‘کی پہلی قسط سینما گھروں میں پیش
گلوکار عاطف اسلم کے نئے ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کی رونمائی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں پوری کاسٹ نے شرکت کی۔
گزشتہ روز گلوکار عاطف اسلم کے نئے ڈرامے کی پہلی قسط کو کاسٹ اور دیگر شوبز شخصیات کے لئے پریمئر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
#HaniaAamir arriving at her drama #SangEMah launch event in Karachi last night ✨ pic.twitter.com/uINsCkPVcU
— ApniISP.Com (@apniisp) January 8, 2022
Rockstar #AtifAslam arrives at his debut drama #SangEMah launch event in Karachi last night✨#aadeez pic.twitter.com/EajZ55QJZ6
— ApniISP.Com (@apniisp) January 8, 2022
ڈرامہ سنگ ماہ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'سنگِ مر مر' کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے۔
A Stellar Cast Awaits You In #SangEMah!
— HUM TV (@Humtvnetwork) January 8, 2022
Watch The First Episode Tomorrow At 8PM, Only On #HUMTV
Presented By Dawlance #DawlanceReliableHai & Itel Mobile #EnjoyBetterLife
Powered By Master Paints #MasterPaints pic.twitter.com/0fpMQnBUsV
عاطف اسلم ڈرامہ سے چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ’سنگ مر مر‘ کی ہدایات بھی دی تھیں۔