پی ایس ایل7:فرنچائزز نے 20رکنی اسکواڈ مکمل کرلیا

لیگ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، فرنچائزز نے اپنے 20 رکنی اسکواڈز مکمل کر لیے۔

ڈرافٹنگ کی تقریب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ورچوئل ہوگی جس میں تمام فرنچائز کے نمائندگان شرکت کریں گے، پِک آرڈر کے تحت کراچی کنگز کے پاس پہلے اضافی کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا پہلا آپشن ہوگا، جس کے بعد لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا نمبر آئے گا۔

اسی طرح ریورس آرڈر فارمیٹ کا استعمال کرتے ہوئے، دوسری پِک میں پشاور زلمی کا پہلا ، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پھر کراچی کنگز کی باری آئے گی۔

فرنچائزز کی جانب سے پک کیے گئے کھلاڑی

اسلام آباد یونائیٹڈ - سپلیمنٹری راؤنڈ میں: موسیٰ خان، ظاہر خان۔ ریپلیسمنٹ راؤنڈ: محمد حریرہ

کراچی کنگز - سپلیمنٹری راؤنڈ میں: صاحبزادہ فرحان، جارڈن تھامپسن۔ ریپلیسمنٹ راؤنڈ میں: اویشہ فرنینڈو، محمد طحہٰ خان

لاہور قلندرز - سپلیمنٹری راؤنڈ میں: محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید۔ ریپلیسمنٹ راؤنڈ: بین ڈنک

ملتان سلطانز - سپلیمنٹری راؤنڈ میں: ڈیوڈ ولی (ڈائمنڈ)، رضوان حسین۔ ریپلیسمنٹ راؤنڈ: جانسن چارلس (ڈائمنڈ)

پشاور زلمی - سپلیمنٹری راؤنڈ میں: محمد عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز - سپلیمنٹری راؤنڈ میں: غلام مدثر (ابھرتا ہوا)۔ ریپلیسمنٹ راؤنڈ: لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران (سلور)

پی ایس ایل7 میں تمام فرنچائزز کے مکمل اسکواڈز 

لاہور قلندرز کا اسکواڈ

کپتان شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، محمد حفیظ، سہیل اختر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، فخر زمان، بین ڈنک، ہیری بروک، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ڈین فاکس کرافٹ، زمان خان، معز خان، سمت پٹیل، سید فریدون، عمران رندھاوا،عاکف جاوید

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ

آصف علی، حسن علی، کپتان شاداب خان، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، اعظم خان، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، مارچنٹ ڈی لینج، محمد اخلاق، ریس ٹوپلی، دانش عزیز، ظفر گوہر، مباثر خان، محمد حریرہ، رحمان اللہ گرباز، اطہر محمود، موسی خان، ظاہر خان

کراچی کنگز کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد نبی، محمد عامر، جو کلارک، شرجیل خان، عامر یامین، محمد الیاس، کرس جارڈن، لیوس گریگوری، عمید آصف، روحیل نذیر، محمد عمران، فیصل اکرم، طحہٰ خان، طلحہ احسن، روماریو شیفرڈ، صاحبزادہ فرحان، ایوشکا فرنینڈو، جارڈن تھامپسن

ملتان سلطانز کا اسکواڈ

محمد رضوان، ریلی روسو، صہیب مقصود، عمران طاہر، شان مسعود، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، جانسن چارلس، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، رومان پاول، عمران خان سینئر، عباس آفریدی، عامر عظمت، برکت مزارانی، احسان اللہ، ڈیوڈ ویلی، رضوان حسین

پشاور زلمی کا اسکواڈ

وہاب ریاض، لیام لیونگ اسٹون، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، حیدر علی، ثاقب محمود، حسین طلعت، ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ زازئی، عثمان قادر، سلمان ارشاد، ارشد اقبال، سمین گل، کامران اکمل، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ، محمد حارث، محمد عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

جیمز ونس، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، شاہد آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، جیمز فاکنر، عمر اکمل، سہیل تنویر، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد اشعر قریشی، علی عمران، احسن علی، ڈین لارنس، لوک ووڈ، ول سمیڈ، شمیرون ہیٹمئیر، غلام مدثر

پی ایس ایل7:کس فرنچائزز نےکن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

دوسری جانب جنوبی افریقی بورڈ نے دورہ بھارت اور ڈومیسٹک کرکٹ کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل7:جنوبی افریقی بورڈ نےکرکٹرز کوشرکت سےروک دیا

یاد رہے کہ افغان کرکٹر نوین الحق، کراچی کنگز کے ٹام ایبل نے پی ایس ایل میں عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا جن کی جگہ لوک ووڈ، اوشکا فرنینڈو کو پِک کیا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div