بگ بیش لیگ میں حسنین کی تہلکہ خیز بالنگ

تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسین نے بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچادیا۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز خلاف 3.2 اوورز میں 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیلڈنگ میں شان مارش کو رن آؤٹ کیا۔

حسنین نے میلبرن رینیگیڈز کے کپتان نک میڈنسن، جیمس سیمور اور ظاہر خان کی وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل حسین نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ابتدائی بلےبازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی، اس میچ میں نوجوان بالر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

ویڈیو:حسنین کی جارحانہ بالنگ،3وکٹیں اڑادیں

لیگ میں 10 میچز کھیل کر سڈنی تھنڈرز 7 میچز میں کامیابی اور تین میں ناکامی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

Tabool ads will show in this div