کراچی:کرونا کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی

قومی سطح پرکروناکی شرح 2.89فیصدہے
Jan 08, 2022
[caption id="attachment_2278089" align="alignleft" width="764"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 11.72 فیصد ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 623 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

محمکمہ صحت سندھ کی جانب سے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 11.72 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز کرونا کے 633 مثبت کے سامنے آئے جب کہ گزشتہ روز کراچی میں 5403 ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد تھی۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں اومیکرون ویرینٹ دوسرے ویرینٹس کی جگہ لے رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق کہنا تھا کہ اس وبا سے صرف احتیاط کے نیتجے میں ہی بچاؤ ممکن ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق لاہور میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد تک جا پہنچی ہے، لاہور میں گزشتہ روز 5591 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ گزشتہ روز353 افراد کرونا میں مبتلا پائے گئے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی شرح میرپور آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے صوابی شہر میں بھی 11 فیصد سے زائد ہے، قومی سطح پر کرونا کی شرح 2.89 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 345 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 1 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا،جب کہ مزید 246 مریض شفایاب ہوگئے۔ اس دوران مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 89 فیصد پر آگئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 962 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جب کہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 15 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 629 کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div