دیا مرزا نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی

اداکارہ کے ہاں 2021مئی میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے 8 ماہ بعد پہلی مکمل ویڈیو مداحوں کو دکھا دی۔

اداکارہ دیا مرزا کے ہاں گزشتہ برس مئی میں بیٹے آویان کی پیدائش ہوئی تھی لیکن ادکارہ نے بیٹے کا چہرہ دکھانے سے گریز کر رکھا تھا۔

اب اداکارہ نے بیٹے کے کھلونے کے ساتھ کھیلتے ایک ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہے۔

واضح رہے کہ دیا مرزا اور ویبھوو کے تعلق کا آغاز 2020 میں ہوا لیکن انہوں نے فروری 2021 میں اس تعلق کو باقاعدہ طور پر شادی کے رشتے میں بدل دیا۔ ان کے ہاں بچے کی پیدائش اسی سال مئی میں ہوئی۔

اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

Tabool ads will show in this div