میانوالی میں پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج اورشیلنگ، تین افرادجاں بحق

میانوالی: میانوالی میں بجلی کے تعطل پراحتجاج کے دوران پولیس کی مظاہرین پرشلنگ اور لاٹھی چارج سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔۔


اطلاعات کے مطابق مظاہرین چشمہ بیراج جانا چاہتے تھے۔ تاہم پولیس نے طاقت کا استعما ل کیا جس کے نتیجے میں تین مظاہرین جاں بحق ہو گئے۔ مشتعل افراد نے پولیس کی موبائلوں کو آگ لگا دی ۔۔ جھڑپوں میں ڈی سی او میانوالی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے ۔


 چشمہ بیراج سے ساڑھے نو سومیگا واٹ بجلی کی پیداوار کے باوجود ضلع میانوالی کی حالت ایسی ہے جیسے چراغ تلے اندھیرا ۔۔ میانوالی میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہزاروں افراد آج سڑکوں پر آئے ۔۔ اور چشمہ بیران کی جانب مارچ شروع کردیا ۔۔


 انتظامیہ نے مظاہرین کو چشمہ جانے سے روکنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔۔ جس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے تین مظاہرین جاں بحق ہوگئے ۔۔ جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا اور موبائلوں کو آگ لگا دی ۔۔ جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں ڈی سی او میانوالی بھی شامل ہیں ۔۔ جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تو مظاہرین سیکڑوں کی تعداد میں اسپتال کے باہر جمع ہوگئے ۔سما

میں

کا

پر

Inqilab March

Tabool ads will show in this div